الیکشن کمشن نے ووٹ کے اندراج‘ کوائف کی درستگی میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی

Oct 25, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سرابرہی میں الیکشن کمشن کا اہم اجلاس ہوا، الیکشن کمشن نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے درخواست ہے وہ اس سے استفادہ کریں۔ الیکشن کمشن نے کہا کہ عوام الناس 28 اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں، اس سے قبل الیکشن کمشن نے آخری تاریخ 25 اکتوبر دی تھی۔

مزیدخبریں