عندلیس عباس، سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Oct 25, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سیاسی منظر نامے پر تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ تحریک انصاف کی تین خواتین رہنماو¿ں نے پارٹی چھوڑ دی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے ملاقات کی۔ جہانگیر ترین سے ملاقات میں تینوں خواتین رہنماو¿ں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شمولیت کے لئے ہونے والی ملاقات میں عون چودھری بھی شریک ہوئے۔ تینوں خواتین رہنماو¿ں نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور آئی پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی خواتین اراکین کی شمولیت سے استحکام پارٹی کے کنبے میں اضافہ ہوگا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کے لیے خواتین ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گی۔ آئی پی پی کی رہنما منزہ حسن نے کہا کہ عندلیب عباس، سعدیہ سہیل، سمیرا احمد بخاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ آج ہم پھر اپنے دوستوں کے ساتھ اکٹھے ہو گئے ہیں، اب ہم نے آگے دیکھنا ہے، کاز کو آگے ہونا چاہیے کسی ایک فرد کو نہیں، عام آدمی کے حالات بہت خراب ہیں، عام آدمی کے لیے مہنگائی میں جینا مشکل ہو گیا ہے۔ سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ میرا غیر سیاسی بیک گراو¿نڈ ہے، پارٹیوں سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد کے لیے ہم یہاں آج بیٹھے ہیں، ہم سب مل کر عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کریں گی، نو مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ ملک ہمارا اور اس کے ادارے ہمارے ہیں۔ سابق ایم پی اے سمیرا احمد بخاری نے کہا کہ آج ہم پھر سے ایک جگہ پر اکٹھے بیٹھے ہیں، ہمارا ملک ہی ہماری پہچان ہے، ہمیں عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی لانی ہے۔

مزیدخبریں