کراچی(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ریلوے نے نو ہزار سکوائر فٹ قیمتی اراضی واگزار کرا لی۔ ڈی ایس ریلوے کراچی کی سربراہی میں کیے جانے والے آپریشن میں 28 مختلف مقامات سے تجاوزات کو ختم کیا گیا اور کمرشل و رہائشی یونٹس مسمار کر کے ریلوے زمین واگزار کرائی گئی۔ چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ نے انٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کے حوالے سے کہا ہے کہ تجاوزات کے حوالے سے پاکستان ریلوے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
پاکستان ریلوے نے 9 ہزار سکوائر فٹ قیمتی اراضی واگزار کرا لی
Oct 25, 2023