لاہور ( نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق قابل تشویش ہے تاہم یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا پولیو سرویلنس سسٹم حساس اور مستعد ہےپولیو کےخلاف جنگ میں پولیو ورکرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ‘ ہیرو ہیں، یہ وائرس کی بروقت تشخیص کر رہا ہے اوربالکل ٹھیک طور پر کام کر رہا ہے۔ پنجاب پچھلے تین سال سے پولیو سے پاک ہے۔