لاہور(نامہ نگار)آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی پولیس نے منشیات فروش خاتون عابدہ بی بی کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون عابدہ بی بی کو گرفتار کرلیا قبضے سے 20کلو چرس برآمد ہو ئی۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔