بارڈر مینجمنٹ، پاکستان، افغانستان آفیشلز کی فلیگ شپ میٹنگ ہوئی: جان اچکزئی 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ بارڈر مینجمنٹ حکام اور افغانستان کے بارڈر آفیشلز کے درمیان ایک فلیگ شپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر غور لائے گئے۔ پاکستان کی جانب سے نمائندگی ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے کی۔ فلیگ شپ میٹنگ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلاءکے حوالے سے سہولیات پر بات چیت کی گئی۔ جان اچکزئی کے مطابق بارڈر پر آمدورفت اور مریضوں کو درپیش مشکلات پر میٹنگ میں بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں ون ڈاکیومنٹ رجیم اور لوکل کمیونٹیز کے مسائل کے حل کے لئے مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن