لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان وسیم اکرم نے خراب فیلڈنگ کے باعث قومی ٹیم کے شکست کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال ا±ٹھا دیا۔گزشتہ شب نجی چینل کے پروگرام میں شریک وسیم اکرم نے کہا ہم گزشتہ 2 ہفتوں سے چیخیں مار رہے ہیں کہ 2 سال سے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا۔ سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اور لاو¿ اوسط درجے کے لوگ، پاکستان کرکٹ آج جس مقام پر کھڑی ہے وہ ان کی اپنی پسند کا نتیجہ ہے۔ سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ افغانستان سے شکست پر بہت دکھ ہوا ‘عبداللہ شفیق کو کھیلنا ہی نہیں آتا ہے، بابر اعظم کو بتانا چاہیے کہ مینجمنٹ کیا کر رہی ہے؟ افغانستان سے شکست پر شائقین کرکٹ قومی ٹیم پر برس پڑے ۔ایک صارف نے کہا ٹیم کو پہلی فلائٹ لے کر واپس آ جانا چاہیے، مزید بے عزتی برداشت نہیں ہو گی۔
افغانستان سے شکست، سینئرز ٹیم پر برس پڑے، بابر کو کپتان سے ہٹایا جائے: شائقین
Oct 25, 2023