فیروز والہ+قصور (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر مرید کے کی آبادی دھروز ہند کے میں رئیس زاروں کے بگڑے ہوئے تین نوجوانوں فیصل، زہیب اور مظہر نے محنت کش ظفر علی کی 10 سالہ بیٹی( م) کو زبردستی پکڑ کر ویران جگہ پر لے جا کر تینوں ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی، فرار ہو گئے۔ قصور کے نواحی علاقہ بھمبر کلاں میں ملزم سیف ولد اکبر نے 13 سالہ (ر) لڑکے کو نشانہ بنا دیا۔ بتایا گیا کہ ملک کش کی بیٹی اپنی والدہ کے ساتھ کھیت میں کام کر رہی تھی یہاں سے فارغ ہو کر گھر کی طرف جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل پر بٹھا کر والدہ کے پاس لے جانے کے بہانے ویران جگہ پرلے گئے حالت غیر ہو گئی ملزمان بچی کو بے ہوشی کی حالت میں ویران چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ صدر مرید کے پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔ متاثرہ بچی کے ورثاءنے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے ملزموں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بھمبر کلاں واقعہ کی اطلاع پر کوٹ رادھاکشن پولیس موقع پر پہنچی اور کہا ڈاکٹری ملاحظہ کے بعد کارروائی ہو گی۔