گلگت (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کےلئے 1 لاکھ 86 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ بولی لگ گئی۔ گلگت ٹرافی ہنٹنگ سکیم میں شکار کی ریکارڈ بولی شکار سفاری نامی کمپنی نے دی ہے۔ کمپنی نے مارخور کے شکار کےلئے 1 لاکھ 86 ہزر ڈالر یعنی 5 کروڑ 17 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے کی بولی لگائی۔گذشتہ سال مہران سفاری نے 1 لاکھ 65 ہزار ڈالرز میں مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔