جڑانوالہ+موڑکھنڈا(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)فیصل آباد میں کوسٹر اور موٹر سائیکل کا تصادم۔ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے- تفصیلات کے مطابق فیصل آبادستیانہ سے جڑانوالہ جاتی ہوئی کوسٹر اور موٹر سائیکل کا تصادم۔ جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جان بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر جڑانوالہ منتقل کر دیا۔ جان بحق ہونے والوں میں 55 سالہ سرداراں بی بی زوجہ جہانگیر، 18 سالہ ذیشان ولد جہانگیر اور 25 سالہ رمشا دختر جہانگیر شامل ہیں۔ جو کہ موڑ کھنڈا ننکانہ صاحب کے رہائشی تھے۔
فیصل آباد : کوسٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق
Oct 25, 2023