لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کی عدالتوں میں ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا فیصلہ

Oct 25, 2023

لاہو (آئی این پی ) پنجاب کی عدالتوں میں تمام ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، آئی ٹی ماہرین سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کی عدالتوں میں تمام ملزمان کو کچہریوں میں پیش کرنے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ منصوبے سے قومی خزانے کی کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، منصوبے سے کچہریوں میں رش کم اور کیسز کا بوجھ بھی ختم ہوگا، وہاڑی میں پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہونے کے بعد منصوبے کو پورے پنجاب میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں منصوبے پر یکم نومبر سے پنجاب کے 7 اضلاع راولپنڈی، جہلم، چکوال، میانوالی ،مظفر گڑھ، بھکر چنیوٹ میں عمل درآمد ہو گا۔

مزیدخبریں