فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں زہریلے انجکشن لگانے سے 4 نشئی ہلاک ہوگئے جبکہ چار کی حالت نازک ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس کی سرپرستی میں منشیات اور نشہ آور ادویات کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔ جھنگ روڈ پر سدھار اڈہ کمرشل مارکیٹ کے قریب غلط نشہ آور انجیکشن لگانے کے نتیجے میں آٹھ نشیﺅں کی حالت غیر ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں چار نشئی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ چار نشیﺅں کو ریسکیو 1122 ٹیم نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقع کو دبانے کیلئے ہلاک ہونے والے افراد کو پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی دفنا دیا گیا۔