سرگودھا: ناراض بیوی قتل، ساس زخمی کر دی: غیرت پر بہن اور آشنا کو مار ڈالا 

 سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل اور ساس کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں نوجوان نے عزت کے نام پر کزن کی مدد سے فائرنگ کرکے شوہر سے لاٹھی روٹھ کر میکے آئی، سہیل کو آشنا سمیت قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے دوہرے قتل کی تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ عبداللہ کالونی کی دوشیزہ عطیہ بی بی کی شادی قصبہ مٹیلا کے نوجوان اکرم سے ہوئی اور سسرال میں تین سال قبل جھگڑوں پر اپنے میکے عبداللہ کالونی آ گئی جسے منانے کے لئے گزشتہ روز شوہر اکرم منانے کے لئے سسرال آیا جہاں تلخ کلامی مشتعل شوہر نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا کر دیا اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 50 شمالی میں دوشیزہ ثناء پروین 49 ٹیل عبداللہ کالونی کے نوجوان اکرم سے شادی شدہ تھی جو گھریلو ناچاقی پر روٹھ کر میکے آ گئی ہوئی تھی کہ اس کے بھائی عادل پرویز کو شادی شدہ بہن کے کردار پر شک تھا کہ گزشتہ روز نوجوان عادل پرویز نے غیرت کے نام پر اپنے کزن قاسم کی مدد سے فائرنگ کر کے حقیقی بہن ثناء پروین کو ملنے آئے ہوئے خوشاب کے آشنا احسان قاسم سمیت قتل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...