اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 3 کے تحت سینٹ کا اجلاس 27 اکتوبر 2023 بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے طلب کر لیا۔ قائد ایوان اسحاق ڈار اور سینیٹر منظور کاکڑ نے بھی خط لکھ کر فلسطین پر بحث کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔