گوجرانوالہ: جوڈیشل مجسٹریٹ نے خرم دستگیر، عمران خالد، سلمان خالد بٹ کو بری کر دیا

Oct 25, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم کے جلسہ کے باہر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش۔ دھمکیاں دینے اور کنٹینرز ہٹانے کا مقدمہ، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد فیصل الاسلام نے سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ اور ن لیگ کے سٹی صدر سلمان خالد بٹ کو بری کر دیا۔ عدالت میں میڈیا کے داخلے پر پابندی۔ میڈیا نمائندوں کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ مقدمہ کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام کی عدالت میں ہوئی جس میں سابق ایم این اے خرم دستگیر خان سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ اور سلمان خالد بٹ اپنے وکیل عبدالماجد چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت نے وکیل اور پبلک پراسیکیوٹر کے دلائل سماعت کے بعد تینوں ن لیگی رہنماﺅں کو بری کرنے کا حکم دیا۔ 

مزیدخبریں