اسلام آباد(وقائع نگار)صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایف ایٹ مرکز و صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر محمود نے فلاور مارکیٹ ایف ایٹ مرکز کی آکشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بند کمروں کے پیچھے ایف ایٹ فلاور مارکیٹ کی نام نہاد آکشن منظور نہیں ہے ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اسکا نوٹس لیں اور نئے ٹی او آرز کیساتھ دوبارہ آکشن کروائی جائے۔انہوں نے الزام لگاےا کہ فلاور مارکیٹ کی آکشن میں دوکانیں بجائے اس کے کہ اس کاروبار سے منسلک لوگوں کو دی جائیں سی ڈی اے افسران تالے لگا کر اپنے مبینہ انویسٹرز کے ذریعے آکشن میں خود ہی دکانیں خرید رہے ہیں جس پر ہم نے آکشن کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے آکشن رکوائی ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر فلاور مارکیٹ کی آکشن کو نئے شرائط و ضوابط کیساتھ شفاف طریقے سے دوبارہ کروائیں تاکہ یہ دوکانیں اس کاروبار سے وابسطہ لوگوں کو ملیں اور وہ یہاں پر اپنا کاروبار کر سکیں تاکہ آئندہ شفافیت کا عمل برقرار رکھا جا سکے ۔
فلاور مارکیٹ ایف ایٹ مرکز کی آکشن کو مسترد کرتے ہےں، سردار طاہر محمود
Oct 25, 2023