ایف پی ایس امتحان اور انٹرویو کلیئر کرنے والے ملازمین کو آفر لیٹر جاری نہ ہوسکے

Oct 25, 2023

اسلام آباد(نامہ نگار)ایک ماہ گزر گیا،وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی آسامیاں ہونے کے باوجود ایف پی ایس امتحان اور انٹرویو کلیئر کرنے والے ملازمین کو آفر لیٹر جاری نہ کیے،ملازمین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے پر مشاورت کی،تفصیلات کے مطابق 26اکتوبر کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحان اور انٹرویو کلیئر کرنے والے ملازمین کی سفارشات وفاقی وزارت تعلیم کو بھجوا ئیں جس کا اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دے رکھا ہے ،2017میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ایف پی ایس سی امتحان کے ذریعے مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر وفاقی نظامت تعلیمات نے 550سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کے کیسز فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو بھجوائے جس پر اڑھائی سو سے زائد اساتذہ امتحان میں شامل ہوئے تاہم تین سو کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین نے امتحان دینے سے انکار کر دیا، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے ایف پی ایس سی کلیئر کرنے والے ملازمین کو 13اکتوبر تک آفر لیٹر جاری کرنے کی ہدایات کیں جس پر نگران وزیر تعلیم نے یقین دہانی بھی کروائی

مزیدخبریں