اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نگران وفاقی کابینہ نے ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاو¿سنگ اتھارٹی طارق رشید کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔ جب کہ ان کی جگہ کیپٹن (ر) ظفر اقبال کو ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاو¿سنگ اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت ہاو¿سنگ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سر کولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی۔