اسلام آباد (خبرنگار)آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی)تین روزہ اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول (آئی ایل ایف)کے نویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گاادبی میلہ 3تا 5 نومبر 2023گندھارا سٹیزن کلب F-9پارک میں ہوگا جس میں ڈاکٹر عشرت حسین، ملیحہ لودھی، محمد اورنگزیب، محمد اظفر احسن، ثاقب احمد، ڈاکٹر فرزانہ باری، ڈاکٹر نجیبہ عارف، ناصر عباس نیئر، کشور ناہید، ناصرہ زبیری، عمر شاہد حامد، منیزہ شمسی، حارث خلیق، حامد خان، زاہد حسین، نسیم زہرہ، حامد میر، عاصمہ شیرازی، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، اصغر ندیم سید، خالد انعم، سرمد کھوسٹ، اور بیو ظفر شرکت کرینگے میلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں فیسٹیول کا عنوان 'People, Planet, Possibilities'ہے جس میں کلیدی نوٹ، دلچسپ مباحثات، کتابوں کی رونمائی اور فلموں سمیت دیگر کی نمائش کی جائے گی فیسٹیول کا افتتاح جمعہ 3نومبر کو ہوگاجس میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے ارشد سعید حسین، منیجنگ ڈائریکٹر، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور خالد محمود منیجنگ ڈائریکٹر، گیٹز فارما پرائیویٹ لمیٹڈ فیسٹیول کے افتتاحی روز خطاب کریں گے۔ تقریب میں نامور برطانوی مصنفہ، سوانح نگار، اور مورخ وکٹوریہ شوفیلڈ، اور اردو کے ممتاز شاعر ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس افتخار عارف کے خصوصی خطاب بھی شامل ہوں گے۔