لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب کی عدالتوں میں ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعےسماعت کرنے کا فیصلہ

لاہو؛ پنجاب کی عدالتوں میں تمام ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، آئی ٹی ماہرین اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ملزمان کو پنجاب کی عدالتوں میں پیش کرنے کی بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ منصوبے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، منصوبے سے عدالتوں میں رش کم ہوگا اور مقدمات کا بوجھ بھی ختم ہوگا۔ وہاڑی میں کامیاب پائلٹ پراجیکٹ کے بعد اس منصوبے کو پورے پنجاب میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے میں یہ منصوبہ پنجاب کے 7 اضلاع راولپنڈی، جہلم، چکوال، میانوالی، مظفر گڑھ، بھکر چنیوٹ میں یکم نومبر سے نافذ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن