لاہور: پنجاب حکو مت کا اسلحہ لائسنس کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

نگران پنجاب حکو مت نےاسلحہ لائسنس کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے اسلحہ رولز لائسنس 2023 کی منظوری دیدی ہے .اب اسلحہ لائسنس بنوانے والے شہری آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے رولز لاگو ہونے کے بعد منظور شدہ لائسنس بھی منسوخ تصور ہوں گے.جن شہریوں کے لائسنس منظور ہوچکے ہیں وہ پراسس مکمل کروا لیں۔ترجمان کے مطابق نئے رولز پر محکمہ داخلہ تمام منظور شدہ درخواستوں کو از سرنو پراسس کریگا۔

خیال رہے کہ اسلحہ ڈیلرز اور شہریوں کے مطالبے پر آرمز رو از 2023 کے تحت اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں 85 ہزا روپے کی بڑی کمی کر دی تھی۔اس حوالے سے نگران پنجاب حکومت نے صوبے بھر کیلئے فیس ایک لاکھ روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے کرتے ہوئےلیجسلیٹو بزنس اینڈ پرائیویٹائزیشن نے پنجاب آرمز رولز 2023 کی منظوری دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن