اوقاف کے علماءو خطباءکی طرف سے "عوامی آگاہی مہم " 


 جواد عزیز جلالی 

 چند برسوں سے ان ایام میں '' ڈینگی '' کا موذی مرض سر اٹھاتا ہے جس سے بعض اوقات قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوجاتا ہے۔ ان دنوں ایک دفعہ پھر ایسی ہی مہم درپیش ہے، جس کیلئے سرکاری سطح پر مربوط پروگرام کے تحت'' ڈینگی آگاہی مہم''لانچ کردی گئی ہے، جس کا مقصد عامتہ الناس کو اس مرض کے مضمرات سے آگاہ کرنا ہے۔ صوبے میں اس وقت اگرچہ مجموعی صورتحال تو قابو میں ہے، تاہم راولپنڈی میں یہ وبا زیادہ شد ت اختیار کر چکی ہے، جس کے سبب متعلقہ اداروں اور صوبائی محکموں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوچکا ہے، جس سے عہدہ برآہونے اور ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے تمام حکومتی وسائل بروئے کار لائے جا چکے ہیں۔ اس ضمن میں بطور خاص گزشتہ عرصے سے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی طرف سے مقامی دینی عمائدین، علماء اور خطباءکو مستعد کیا گیا ہے، تاکہ وہ لوگو ں کو اس موذی مرض سے بچا و¿کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں۔ محراب و منبر سوسائٹی میں آج بھی رسوخ رکھتا اور اس کی آواز دور و نزدیک اور بڑے و چھوٹے میں معتبر اور موثر ہے۔ ویسے بھی ہمارا دین ہمیں صفائی اور پاکیزگی کا حکم دیتا ہے۔اگر دین کے ان اصولوں کو ہم اپنی عملی زندگی میں نافذ رکھیں تو ایسے امراض کے موذی اثرات سے محفو ظ رہ سکتے ہیں۔ راولپنڈی پریس کلب میں سیکرٹری اوقاف کی زیرِ صدارت مقامی عمائدین، پارلیمنٹرین اور مشائخ و علماءکے ایک بڑے اجتما ع میں مقامی آئمہ و خطیب ہائے مساجد کو اس مہم میں عملی اور فکری طور پر شامل کرنے کے لیے مربوط لائحہ عمل پر اتفاق کیا، جس کے مطابق سرکاری اور غیر سرکاری مساجد میں خطباتِ جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کے بعد ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کا ابلاغ ہوگا۔ اس ضمن میں متعلقہ اہلکار و افسران کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ راولپنڈی کے اس بحران سے نپٹنے کے لیے تمام محکموں کے ذمہ داران پر مشتمل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپونس کمیٹی کے نام سے ایک مشترکہ فورم ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ہمہ وقت سرگرم عمل ہے، جس میں ڈینگی سرویلنس کا ہر وقت جاری رہتا ہے۔ اس فورم پر ہر محکمہ کو اپنی پرفارمنس کے جائزے اور اپنی کوتاہیوں کے ازالے کا موقع میسر آتا ہے۔ راولپنڈی میں چکلالہ کنٹونمنٹ، میونسپل کارپوریشن، پوٹھو ہار ٹاون اور راولپنڈی ٹاون میں مساجد، مزارات اور مذہبی مقامات کے کل 728 ہاٹ سپاٹ ہیں، جن میں 596 ہاٹ سپاٹ کی ٹیگنگ کی ذمہ داری زونل آفس اوقاف راولپنڈی کے ذمہ ہے، جبکہ باقی ماندہ کو محکمہ صحت از خود دیکھتا ہے۔ اوقاف راولپنڈی نے ان ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں، جو 596 ہاٹ سپاٹس کی ٹیکنگ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر کرتا ہے۔ یونین کونسل چک جلال دین میں ڈینگی کے مریض زیادہ ہونے کے سبب، اس کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ بنابریں اس یونین کونسل میں مساجد، مزارا ت ومذہبی مقامات کی سرویلنس کے لیے اوقاف نے ایک علیحدہ ٹیم تشکیل دی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپونس کمیٹی کے ساتھ صوبائی سطح پر پراونشل ڈینگی مانیٹرنگ کمیٹی صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں سرگرم ِعمل ہے۔ اس ضمن میں 19 ستمبرکو دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، چیف سیکرٹری پنجاب بھی بطور خاص شریک ہوئے۔محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پرندوں کو پانی پلانے والی کنالی وغیرہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ان کنا لیوں کی کم ازکم ہر تیسرے روز لوہے کی جالی سے دھلائی کی جائے،دفاتر ومساجد و دیگر مقامات میں لگے روم کولر وغیرہ جب استعمال میں نہ ہوں،تو ان میں سے پانی خارج کردیں۔ مساجد،مزارا ت و دیگر مقامات وغیرہ میں موجود گملوں کے اندر پانی کھڑا نہ ہونے دیں،بعض قدیم مساجد ومزارات میں پانی کے حوض اور فوارے بنے ہوئے ہیں،محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ان فواروں اورکھلے حوضوں کا پانی نکال کر انہیں خشک کردیں یا ان حوضوں میں ہر سات روز کے بعد بلیچ ڈالیں،پانی کی ٹینکیوں کو صحیح طریقے سے ڈھک کر رکھیں،نیز گٹر کے ڈھکن وغیرہ میں بنے سوراخوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔مساجد،مزارات میں وضوخانہ کو بالخصوص صاف رکھا جائے،چھتوں یا دیگر کھلے مقامات پر کاٹھ کباڑ میں برسات کا پانی جمع نہ ہونے دیں،ایئر کنڈیشنوں سے خارج ہونے والے پانی کی Disposalکویقینی بنائیں،مساجد ومزارات میں سفید کی بجائے پیلے رنگ کی لائٹوں کا استعمال زیادہ کریں،مساجد،مدارس اور مزارات میں حسب ضرورت اعلانات کا سلسلہ شروع کیاجائے تاکہ عوام الناس کو ڈینگی مچھر کے حوالے سے مکمل آگاہی ہوسکے اوربذریعہ اعلانات لوگوں تک ڈینگی مچھر سے حفاظتی تدابیر بھی پہنچائی جائیں،ڈینگی کا سروے کرنے والی ٹیموں سے تعاون کریں،خطیب صاحبان ڈینگی مچھر سے بچاو¿ کیلیے خطبہ کے اختتامی لمحات میں اپنے سامعین کو چند ہدایات ضرورفرمائیں۔حکومت پنجاب نے اس سلسلہ میں کوتاہی کو جرم قرار دیا ہے جس پر باقاعدہ سزا تعین ہے۔لہٰذا اس سلسلہ میں قطعاََ کوتاہی نہ کی جائے۔ یہ تو تھیں وہ خصوصی ہدایات جن کا سرکاری سطح پر بطور خاص مساجد،مدارس اور مزارات کے لیے اجرا عمل میں آیا ہے، اب معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر کس قدر باریکی بینی کے ساتھ توجہ طلب امور کا تعین ہوا اوقاف و مذہبی امور کی طرح،دوسرے ادارے بھی اپنے اپنے دائرے میں سرگرم عمل پائے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام داتا دربار میں ڈینگی آگاہیِ مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے محراب و منبر مستعد ہے، اسلام ماحولیاتی پاکیزگی کا امین ہے۔ سیرت طیبہ کے ذریعہ حفظان صحت کے اصولوں کی ترویج ممکن ہے۔ ڈینگی سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر کو عام الناس تک پہنچانے کے لیے علماءو خطباءبھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ مساجد، مزارات، مدارس اور قبرستانوں میں اس سے بچاو¿ کے لیے جملہ تدبیر پوری سپرٹ کے ساتھ جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہر سال ڈینگی کا پھیلاو¿ بڑھ جاتا ہے، اس کے مضراثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا لازم ہے۔ انسانی بستیوں کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے گورنمنٹ پوری طرح چو کس ہے۔سیکرٹری اوقاف نے مزید کہا کہ اس ڈینگی آگاہی مہم میں علماءو خطباءاپنا بھرپورکردار ادا کررہے ہیں۔ مدرسہ سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو اس مہم میں شامل کرنے کے لیے مدرسہ لیڈر شپ کے ساتھ اشتراک ِعمل کو مستحکم کرلیا۔ اتحادِبین المسلمین کمیٹی کے ممبران کو اس مہم کا حصّہ بنا لیا گیا ہے۔ مساجد میں آگاہی مہم کے سلسلے میں تحریری میٹریل کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ جمعةالمبارک کے موقع پر صوبہ بھر اور بالخصوص اوقاف کی مرکزی مساجد میں "ڈینگی آگاہی مہم "کے سلسلے میں خصوصی خطبات کا اہتمام ہوا۔ اس موقع پر پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔ سیمینار میں ایڈ منسٹریٹرداتا? دربار شاہد حمید ورک، منیجر اوقاف داتا دربار شیخ جمیل احمد،نائب خطیب امام داتا دربار قاری محمدفیصل جماعتی،قاری محمد رفیق نقشبندی اوردینی و مذہبی شخصیات سمیت زائرین کی کثیر تعدادبھی موجود تھی۔دریں اثناءصوبائی وزیر صحت،سیکرٹری اوقاف اور دیگر عمائدین نے مزار پر انوار حضرت داتاگنج بخش پر حاضری دی، چادر چڑھائی،پھو ل پیش کیے۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی اورپارلیمانی سیکرٹری ملک افتخار نے کہا کہ اسلام انسانی جانوں کے تحفظ کاضامن ہے۔ ڈینگی کے تدارک کے لیے علماءمستعد ہیں، وبائی امراض کے خاتمہ کے لیے محراب و منبر بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اوقاف کی مساجد حفظانِ صحت کے اصولوں کی ترویج کا مرکز ہیں۔ سیرتِ طیبہ اور اسوہءرسول،معاشرتی بہبود اور سوشل سیکیورٹی کے اصولوں کا منبع و مصدر ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے خطرات کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے سے حکومتی ادارے متحرک اور فعال ہیں۔ وہ، پریس کلب ہال راولپنڈی میں '' ماحولیاتی صفائی و پاکیزگی اسوہءرسول کی روشنی میں ''کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس موسم میں ڈینگی کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کے لیے محکمہ اوقاف کی '' ڈینگی آگاہی مہم '' عام الناس کو اس کے خطرا ت سے آگاہ کر نے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے اپنے محراب ومنبر سے مسلسل لیکچر زاور خطبا ت کے ذریعہ آگاہی مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ کسی بھی نوعیت کے ایسے جمع شدہ پانی، جو ڈینگی کی افزائش کا باعث ہو، اس کو فوری ضائع کر دیں۔ ڈینگی بخار کی صورت میں طبی اصولوں کے مطابق علاج کروائیں۔ اس موقع پرزونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف راولپنڈی ایاز لاشاری،منیجر ز اوقاف راجہ یاسر،جواد عزیز جلالی، علامہ سیّد اظہار بخاری، مولانا محمد ثاقب افضل قادری،مولانا عبد الرحیم عباسی، پروفیسر محسن ضیاء، مولانا خرم، علامہ بشارت امامی، حفظ ثناءاللہ،مولانا حافظ محمد اقبال رضوی، مولانا صدیق الحسنین، مولانا عنایت الرحمان خالد کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء، مشائخ دانشور، انجمن تاجران کے نمائندگان، ممبران انٹر فیتھ ہارمنی کمیٹی و ضلعی امن کمیٹی اور مذہبی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔ سیکرٹری اوقاف سے راولپنڈی میں ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے کمشنر عامرخٹک،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اورسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب سمیت دیگر اداروں کے ذمہ داران اور افسران نے بھی ملاقات کی۔اوقاف ''ڈینگی اہداف'' کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہا ہے۔ علماءو خطباءکی ''ڈینگی آگاہی مہم '' از حد موثر اور مفید ہے۔ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے تمام حکومتی وسائل بروئے کار ہیں،اس کی تلفی کو یقینی بنادیا۔ ہاٹ سپاٹس کی کوریج بھر پور اعتبارسے کی جاری ہے، وائر س کی روک تھام اور تدار ک کے لیے عوامی آگاہی موثر انداز میں جاری ہے۔مولانا ثاقب افضل، مولانا حافظ محمد اقبال رضوی و دیگر علماءنے گفتگو کر تے ہوئے اسوہ رسول اور قرآنی افکار کی روشنی میں، اِس صورتحال سے نپٹنے کی بابت آگاہی دی۔سیمینار میں سیکرٹری اوقاف نے بطور خاص محکمہ اوقاف کی طرف سے راولپنڈی کے مقامی دینی عمائدین، علماءاور خطباءکو مستعد کیا تاکہ وہ لوگو ں کو اس موذی مرض سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں، "ڈینگی آگاہی مہم "کے حوالے سے علماءوخطباءکا کردار تابناک، مساجد اور محراب ومنبرملکی سلامتی کے امین او ر رواداری، انسان دوستی اور اخوت و بھائی چارے کے علمبردار ہیں۔ پاکستان کے تمام وفاق المدارس(تنظیمات مدارس ِدینیہ)، جامعہ اشرفیہ، جامعہ نعیمیہ لاہوراور مرکز اہل حدیث کے نمائندگان مولانا شفیق احمد پسروری،مولانا زبیر حسن، مولانا عمران حنفی، مولانا اسعد نیاز،مولانا افضل حیدری،ڈاکٹر محمد کامران مسعود، مولانا خلیل الرحمن ساقی، علامہ لعل حسین توحید، مولانا عبد المالک شیر پاو¿، پروفیسر ممتاز احمد ربانی، مولانا میر آصف اکبر،مولانا محمد عمیر ودیگر مقررین نے کہا کہ اسلام ماحولیاتی پاکیزگی کا امین ہے۔ سیرت طیبہ?ے ذریعہ حفظان صحت کے اصولوں کی ترویج ممکن ہے۔ ڈینگی سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر کو عام الناس تک پہنچانے کے لیے علماءو خطباءبھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ سیمینار میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف عامر علی چشتی، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ محمد جاوید شوکت،صوبائی خطبا ء اوقاف مولانامختار احمد ندیم، مولانا محمد احمد،زونل خطباءاوقاف ڈاکٹر مفتی کریم خان،ڈاکٹر عمران انور نظامی اور اوقاف علماﺅ خطباءسمیت ملکی و بین الاقوامی مشائخ، مذہبی سکالرز اور دینی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت۔اس موقع پر صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری اوقاف کی طرف سے سیمینار میں آئے علماءو خطباءاور دیگر مہمانوں میں ڈینگی وائرس کی حفاظتی تدابیرکی آگاہی کے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی کے لیے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی

ای پیپر دی نیشن