نیپرا نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کردی

Oct 25, 2024 | 00:58

ویب ڈیسک

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نیپرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمی کا ریلیف بجلی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا جبکہ جن صارفین کو بل جاری ہوچکے، انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلز میں دیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق کمی کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ 

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 57 پیسے کمی کی درخواست کی تھی

مزیدخبریں