پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ‘مزمل مرتضیٰ عقیل خان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے عقیل خان کو 6-7، 7-5، 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔مزمل، جو پہلے سیٹ کے ٹائی بریک میں ہارنے کے بعد مشکلات کا شکار تھے، نے شاندار مزاحمت دکھاتے ہوئے عقیل خان کے تجربے کو شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ محمد عابد نے کوارٹر فائنل میں ابو بکر طلحہ کو  6-3، 6-3 سے شکست دی۔ برکت اللہ نے یوسف خلیل کو شکست دی۔ محمد شعیب خان نے عبداللہ عدنان کو 6-7، 6-0، 6-1 سے شکست دیکر مینز سنگلز سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل کی۔

ای پیپر دی نیشن