منشیات فروشوں سمیت متعدد ملزم گرفتار‘چرس ‘پتنگیں ‘موٹر سائیکلیں برآمد

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی قیادت میں لاہور پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے متحرک ہے۔مانگا منڈی پولیس نے گن پوائنٹ پر بائیک سینچنگ و ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والاشان عرف شانوبائیک سنیچر گینگ کو قصور سے گرفتار کر لیا۔3رکنی گینگ میں ملزم شان، منیر احمد اور شیر علی شامل تھے۔گوالمنڈی پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، غیر قانونی اسلحہ اور نقد ی برآمدکی گئی۔نواب ٹاؤن کے علاقے میں پی آر یو نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔لاری اڈہ پولیس نے موٹر سائیکل پر منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 10 کلو سے زائد چرس برآمدکی گئی۔ہیئر پولیس نے 2 منشیات فروش غلام رسول اور ساجدکو منشیات سمیت گرفتارکر لیا۔ ملزمان سے 4 کلو چرس برآمد کی گئی۔نواب ٹاؤن پولیس نے جوہر ٹاؤن سے منشیات فروش خرم شوکت کو حراست میں لے لیا۔ملزم سے1 کلو 600 گرام سے زائد چرس برآمدکی گئی۔غازی آباد پولیس نے دوران چیکنگ پتنگ فروش وقار حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے  106 پتنگیں، 5 ڈور گچھیاں اور قاتل کیمیکل ڈور کی 6 چرخیاں بھی برآمدکی گئیں۔بادامی باغ کے علاقے میں 2 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈولفن ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی فرارہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن