لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے ڈیجیٹلائزڈ سہولیات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ویلفیئر سافٹ وئیر میں نئے ماڈیول ’’ ہمارے اپنے‘‘ کا اضافہ کر دیا ہے جس کی بدولت پولیس غازیوں کی ہیلتھ ویلفیئر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس پنجاب غازی محمد صلاح الدین کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔انہوںنے’’ ہمارے اپنے‘‘سافٹ وئیر کے اغراض و مقاصد بارے آگاہ کیا جبکہ پنجاب پولیس کے آئی ٹی ماہرین نے شرکا کیلئے سافٹ وئیر کی ورکنگ بارے عملی مظاہرہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی ملازمین کی انفارمیشن بلا تاخیر سافٹ وئیر میں اپ ڈیٹ کرنا متعلقہ انچارج کی ذمہ داری ہے۔سافٹ وئیر سے پنجاب پولیس کے زخمی ملازمین، صحت یابی اور بحالی کی تمام تفصیلات ایک کلک پر دستیاب ہونگی۔ سافٹ وئیر سے زخمی ملازمین کو بروقت طبی امداد کی فراہمی میں مزید بہتری آئیگی۔
پنجاب پولیس ویلفیئر سافٹ وئیر میں ماڈیول’’ ہمارے اپنے‘‘کا اضافہ
Oct 25, 2024