لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن میں رواں سال 192مقدمات کا اندرج کر کے204ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ، فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔محکمہ پولیس سموگ کے تدارک کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو ٹریس کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔