رواں سال مختلف وارداتوں میں مطلوب 1 لاکھ 896 اشتہاری مجرم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے اور جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ رواں سال صوبہ بھر میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 1 لاکھ 896 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے۔ سنگین جرائم میں مطلوب 84 سے زائد اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 57 ہزار مجرمان گرفتار کئے گئے۔ 21393 اشتہاری مجرم، 25801 عدالتی مفرور اور 11240 عادی مجرم شامل ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیااور کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...