لاہور(خبرنگار) انصاف لائرز فورم نے سپریم کورٹ بار الیکشن میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار منیر احمد کاکڑ سمیت پورے پینل کی حمایت کا اعلان کردیا ،انصاف لائرز فورم کے چیف آرگنائزر شاداب جعفری، آئی ایل ایف پاکستان کے صدر چوہدری اشتیاق اے خان، سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ، سیکرٹری انفارمیشن آئی ایل ایف عدنان فیض کلار سمیت عہدیداروں اور ممبران تقریب میں شریک ہوئے،سپریم کورٹ بار الیکشن میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار منیر احمد کاکڑ، سیکرٹری کے امیدوار سلمان منصور نے شرکت کی جبکہ نائب صدر پنجاب کے امیدوار رانا بختیار، نائب صدر بلوچستان سید اقبال شاہ سمیت دیگر آٹھ عہدوں پر پینل کے امیدوار تقریب میں شریک ہوئے۔ آئی ایل ایف قیادت نے پروفیشنل گروپ کے حمایت یافتہ تمام امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
سپریم کورٹ بار الیکشن‘ انصاف لائرز فورم کا پروفیشنل گروپ پینل کی حمایت کا اعلان
Oct 25, 2024