گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بچوں کی پسندیدہ سلانٹی پاپڑ بنانیوالے سنیکس یونٹ پر چھاپہ،ناقص آئل میں تیار500کلو سلانٹی اور 48 لٹر آئل تلف،بھاری جرمانہ عائد بھی کردیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارتی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ غیر معیاری اور ناقص آئل سے سلانٹی بنانے پر سخت ایکشن لیا گیا ہے ۔بچوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔خلاف ورزیاں کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔کھلے،ناقص آئل کا کھانے والی اشیاء میں استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔خوراک کی تیاری میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیںکی جائیگی۔