گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس نوید احمد اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ذیشان حنیف کی ہدایات پر گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ میں سول ڈیفنس گوجرانوالہ کے زیراہتمام فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ اور مصیبت زدہ افراد کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے فرضی مشقوں کا کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے خصوصی طور پر تربیتی ورکشاپ، سمینار میں شرکت کی اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں اور تربیت کا مقصد قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو بروقت اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے محفوظ بنانا ہے۔
گوجرانوالہ:سول ڈیفنس کے زیراہتمام فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ مشقیں
Oct 25, 2024