گوجرانوالہ(نمائمدہ خصوصی)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی مبینہ ناقص پالیسیوں کے باعث کمپنی مالی بحران کا شکار ہو کر رہ گئی 15 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر پٹرول کی سپلائی بند ہونے سے کوڑا کرکٹ اٹھانا دشوار ہو گیا بتایا گیا ہے بجٹ نہ ملنے سے جہاں گاڑیوں کی خریداری،مرمت،لینڈ فل سائٹ کے اخراجات اور ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی جیسے معاملات رکے ہوئے ہیں تو وہیں اب پٹرول کی سپلائی بند ہونے سے کوڑا کرکٹ کو اْٹھانا بھی دشوار ہو کے رہ گیا ہیاس وقت پٹرول کی مد میں 15 کروڑ روپے کمپنی پر واجب الادا ہیں جس کے باعث کمپنی کا پیٹرل بھی بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث سینٹری ورکرز کو گلی محلوں اور شاہراہوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ ملنے کی صورت میں ہی تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔