لاہور(کامرس رپورٹر) محمد شوکت اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر انتظامیہ 40 سالہ ملازمت کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب اشفاق احمد چوہدری ،جوائنٹ رجسٹرار ہائوسنگ عابد حسین، ،جوائنٹ رجسٹرار جنرل ماہ منیر، ایاز خلجی ،فضل احمد رندھاوا، جلیل احمد قریشی، چوہدری شکور احمد و دیگر نے شرکت کی۔ اشفاق احمد چوہدری نے کہا محنتی ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیںاور ایماندار ہیں ، 40 سال محکمے کی خدمت کی ہے۔ تمام شرکاء نے محمد شوکت کو ہار پہنائے اور ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دی۔