کوٹ رادھاکشن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ‘ شہری اذیت کا شکار

بھوئے آصل ( نامہ نگار) شہرکوٹ رادھاکشن اور گردونواح میں بے وقت کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروباری طبقے کا کاروبار تباہ کرنے کے ساتھ لوگوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ، لوڈشیڈنگ کسی بھی وقت دن ہو یارات جاری رہنے لگی، جس کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے، کساد بازاری  کے حالات میں طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ شہریوں کے تمام تر احتجاج کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ رؤف نواب چوہدری، ناصر محمود ملک، محمد اکرم شاہین، مہر جمیل الرحمن،  و دیگر شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن