قصور و نواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں‘ کئی شہری لٹ گئے

قصور (نمائندہ نوائے وقت)متعدد وارداتوں میں کئی شہری لٹ گئے۔ تھانہ اے ڈویژن قصور میں ذوالفقار احمد نے درخواست دی کہ کالی پل کے قریب دو ڈاکوؤںنے مجھ سے موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تھانہ صدر قصور میں تارگڑھ کے رہائشی سونا آصف نے مقدمہ درج کرایا کہ فقریے والا کے قریب دوڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل وغیرہ چھین لیا۔ تھانہ مصطفی آباد میں اکرم نے مقدمہ درج کرایا کہ دفتوہ نہر کے قریب ڈاکوؤں نے نقدی و دیگر سامان چھین لیا۔ تھانہ کوٹ رادھا کشن میں صدام نے مقدمہ درج کرایا کہ بھمبہ کلاں کے قریب چارڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل وغیرہ چھین لیا۔ تھانہ صدر چونیاں میں غلام رسول نے مقدمہ درج کرایا کہ برج رن سنگھ گھر کے باہر کھڑی میری موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ تھانہ سٹی پتوکی میں عبداللہ نے مقدمہ درج کرایا کہ اسمعٰیل ٹاؤن سبزی منڈی کے باہر کھڑی میری موٹر سائیکل چور لے گئے۔ تھانہ صدر پتوکی میں امجد جاوید نے مقدمہ دج کرایا کہ ڈاکوؤں نے 32ہزار روپے و دیگر سامان لوٹ لیا۔ تھانہ سٹی پھولنگر میں محمد ولی نے مقدمہ درج کرایا کہ دینا ناتھ سبزمنڈی کے باہر کھڑی میری موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے ۔

ای پیپر دی نیشن