نارنگ منڈی: شہر کی 60 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم

نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) شہر کی 60 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم 4 سال قبل 45 کروڑ سے شروع ہونے والا صاف پانی کا منصوبہ مکمل ہونے سے پہلے ہی جواب دے گیا۔نارنگ منڈی میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی نے شہریوں کو پریشان کررکھاہے کئی سال قبل زیر زمین بچھائی گئی پائپ لائن تباہ ہوچکی ہے جس سے نالیوں اور گٹروں کاپانی ان پائپوں کے ذریعے گھروں میں پہنچ رہاہے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 45 کروڑ کی لاگت سے اوپن واٹر سپلائی منصوبہ شروع کیا گیا جو بعد ازاںملی بھگت سے زیر زمین ہی ڈال دیا گیا وہ چلنے سے پہلے ہی جواب دے چکا۔شہریوں نے احتجاج کرتے وفاقی وزیر راناتنویرحسین ‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی رانااحمد عتیق انوراور ایم پی اے چوہدری حسان ریاض سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن