شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجراں کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری نوعیت کے اقدامات کرے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کیساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی وقت کی ضرورت ہے بند صنعتی یونٹوں کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے انہیں سستی بجلی فراہم کی جائے تاکہ انڈسٹری چلے اور عوام کو روزگار میسر آئے۔
حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرے:طاہر مجید
Oct 25, 2024