حکومت عوام سے کئے وعدوں کو پورا کر کے دم لے گی:امجد نذیر بٹ

Oct 25, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدرو چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ نئی آئینی ترامیم سمیت دیگر اقدامات سے حکومت کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جسے دیکھ کر اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکار ہیں پی ٹی آئی کی دھرنا و احتجاج کی سیاست عوام کی خیر خواہی کیلئے نہیں بلکہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ہے یہ حکومت کی معاشی اصلاحات کو سبوتاژ کر کے ملکی معاشی بحران کو تقویت دینا چاہتے ہیں تاکہ حکومت کو ناکام قرار دیکر اپنی سیاست چمکا سکیں، حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر دم لے گی۔

مزیدخبریں