لاہور(کلچرل رپورٹر) الحمراء فوٹو سٹوڈیو میں کہانی ’’بے گھر گلی گلی کی کہانیاں ‘‘ کے عنوان سے فوٹو گرافی نمائش کا اہتمام ملائیکہ حسن نے معروف آرٹسٹ زرینہ اسلم کے ہمراہ ربن کٹنگ سے افتتاح کیا ۔نمائش کا موضوع آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال پر مشتمل ہے۔ پالتو جانوروں کی مانند گلی اور سٹرکوں پر رہنے والے جانور کی دیکھ بھال اشد ضروری ہے۔ ملائکہ حسن نے لاہور کے مختلف علاقوں سے مختلف اقسام کی تصاویر اکھٹی کیں۔ ملائکہ ذاتی حیثیت میں گلیوں میں موجود جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کیساتھ خوراک کا انتظام بھی کرتی ہے۔ انسانیت کا مقصد تفریق سے بالاتر ہو کر خدمت کرنا ہے۔نمائش میں محمد عارف انچارج اکیڈمی، نوین روما اکیڈمی سپروائزر ،مینا ہارون اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹس سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا مختلف موضوعات پر ںنمائشوں اور پروگرامز کا انعقاد خوش آئند امر ہے ۔