سندر(نامہ نگار) ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ زینب طاہر کی زیر نگرانی رائیونڈ میں بازار بھٹی چوک ریلوے روڈ سندر مل اڈا اور گردونواح میں انکروچمنٹ کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں تجاوزات کے زمرہ میں آنیوالی ریڑھیوں اور دیگر سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ مل چوک لاہور روڈ پر متعدد دکانوں کو سیل کرکے بھاری جرمانہ بھی کیا گیا۔اے سی رائیونڈ زینب طاہر نےکہا تجاوزات کے خاتمہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر بلاتفریق کاروائیاں کی کی جائیں گی۔