کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک بازار میں بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ کابل پولیس ترجمان خالد زدران نے ایک بیان میں کہا "گزشتہ روز کابل کے پامیر سینما کے علاقے میں دھماکہ ہوا، دھماکہ خیز مواد ایک شخص ایک بیگ میں لے جا رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا ایک مشتبہ شخص، جو زخمی بھی تھا، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطالوی تنظیم ایمرجنسی این جی او، جو کابل میں ایک ہسپتال چلاتی ہے، نے بتایا اس نے 11 زخمیوں کا علاج کیا، جن میں دو چھوٹے بچے، ایک 16 سالہ اور دو خواتین شامل ہیں۔ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر سٹیفانو گینارو سمرنوف نے کہادھماکہ سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی مارکیٹ میں اس وقت ہوا جب لوگ اندر جانے کے لیے جمع تھے۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔