لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پولیو بچوں کے مستقبل کا دشمن ہے جس کا خاتمہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پولیو کے دو قطرے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بناتے ہیں۔لاہور پولیس کے تمام وسائل بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے حاضر ہیں۔ ہر پولیو مہم کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان مرتب کیا جاتا ہے جس کے مطابق لاہور پولیس کے 15 سو سے زائد افسران و جوان پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔83 موبائل، 498 موٹر سائیکل پٹرولنگ ٹیمیں بھی گشت پر مامور ہوتی ہیں۔سپروائزری افسران انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے فیلڈ میں موجود رہتے ہیں۔والدین انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔