لاہور (نیوز رپورٹر )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرکمرشل فیس نادہندگان اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہیں اور ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 48 املاک سربمہر اور 5 مسمار کردیں۔ ٹیموں نے فیصل ٹاؤن، گلبرگ، پونچھ روڈ سمن آباد، سبزہ زار، پائن ایونیو اور پی آئی اے روڈ پر کارروائیاں کیں۔ سیل کی گئی املاک میں ٹائر شاپ، نجی سکول، اکیڈمی، آئل سٹور، فرنیچر شاپس، گراسری سٹوری، فوڈ پوائنٹ، فارمیسی اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔ آپریشن ٹیموں نے پائن ایونیو اور پی آئی اے روڈ پر 5 املاک کو جزوی مسمار کر دیا۔پی آئی روڈ پر غیر قانونی دکانوں کی تعمیر، شٹرزاور پائن ایونیو پر ہال کا سٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔
غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری،48 املاک سربمہر اور 5 مسمار
Oct 25, 2024