لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں سموگ کے تدارک کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میدان عمل میں اتر آیا اور شہریوں کو ضروری معلومات کی فراہمی کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیا گیا۔ جہاں طبی عملہ 24گھنٹے ہسپتال آنیوالے شہریوں کی رہنمائی کیلئے موجود رہے گا جبکہ 2ڈی ایم ایس ڈاکٹر جنید امجد اور ڈاکٹر انعم بتول کو فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات بھی جا ری کر دیئے گئے ہیں۔
جنرل ہسپتال:سموگ کے تدارک ، معلومات کی فراہمی کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم
Oct 25, 2024