لاہور(نامہ نگار)پولیو آگاہی کے عالمی دن پر کوآرڈینیٹر برائے صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب بشریٰ منظور مانیکا نے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد پولیو کا دن منایا جا رہا ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم پاکستان کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کا عزم کرنا ہو گا۔ پاکستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی بنانا ہو گی۔پولیو کے خاتمے میں خواتین بالخصوص مائیں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی۔پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں اس موذی مرض کیخلاف جہاد کی ضرورت ہے۔