لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور سیدموسیٰ رضا کی زیر صدارت عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، یو سی ایم اوز، ایریا انچارجز و دیگر نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ نے ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سی ای او ہیلتھ نے فیلڈ ورکرز کی کارکردگی و تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پولیو کے خاتمہ کیلئے اقدامات اور جی پی ایس سسٹم کے نفاذ پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے پولیو ورکرز کے جذبے، لگن اور محنت سے کام کرنے کو سراہا۔ پولیو ورکرز کی اسی توجہ اور جذبے سے جاری پولیو سرگرمیوں کے باعث ہم جلد پولیو سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔دریں اثنا ء ڈی سی لاہور نے دارالشفاء راج گڑھ سکول کا دورہ کیا اور ری سٹرکچرنگ کے تحت سکول پیف کے حوالے کیا گیا۔ سی او ایم سی ایل ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ سکول انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیف کو دیئے جانے سے پہلے سکول میں بچوں کی تعداد 50 تھی، اب 65 ہے۔ سکول انتظامیہ نے نصاب اور داخلوں سے متعلق درپیش مسائل سے ڈی سی لاہور کو آگاہ گیا۔ ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر کو فی الفور مسائل کے حل کے احکامات صادر کیے۔
سیدموسیٰ رضا کی زیر صدارت عالمی پولیو ڈے پر اجلاس ،ورکرزکارکردگی کا جائزہ
Oct 25, 2024