لاہور(نیوز رپورٹر) این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ کی استعداد میں اضافہ، چوتھا 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفامر انرجائز کر دیا گیا۔ این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز، واپڈا ہاوس لاہور (24 اکتوبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ میں چوتھا 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر انرجائز کیا گیا ہے جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور کی ٹیم نے500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ میں 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-6) کی جگہ نیا 250 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفامر نصب کرنے کا کام مکمل کیا۔ یہ کام عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ ون کے تحت مکمل کیا گیا۔منصوبے کی تکمیل سے شیخوپورہ گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے علاقے میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ گرڈ سٹیشن کی استعداد میں بہتری سے بجلی کی ترسیل کے مسائل میں کمی اوربجلی کی فراہمی بہتر ہوگی جس سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کوبراہ راست فائدہ ہوگا۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) انجینئر قیصر خان اورڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے اہم منصوبے کی بروقت تکمیل پر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ کی استعداد میں اضافہ
Oct 25, 2024