معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومت تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرے:میاں زاہد   

لاہور(نیوز رپورٹر)سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین میاں محمد زاہد نے کہا معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومت تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرے۔ چھوٹی صنعتوں کو بلا سود قرض دیا جائے۔ بجلی، گیس پر سبسڈی دی جائے۔ ایکسپورٹ کیلئے آسانیاں پید ا کی جائیں اور ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بند روڈ پر چوہدری بلال شاکر کو ڈیلرز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمد زاہد کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر دوست پالیسیاں بنائے تاکہ تاجر خوشحال ہو۔ تاجر خوشحال ہو گا تو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ عوام بھی خوشحال ہوگی۔ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ملکی معیشت مضبوط اور تاجر بھی ٹیکس بھی خوشدلی سے ادا کریگا۔

ای پیپر دی نیشن