پی آئی ٹی بی ای روزگار 2.0 پروگرام شروع کریگا، معاہدے طے  

Oct 25, 2024

 لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان بھر کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ای روزگار 2.0 پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پی آئی ٹی بی نے دی لرننگ ہب گوجرانوالہ اور سٹی کالج ملتان کیساتھ نئے ای روزگار مراکز قائم کرنے کیلئے 2 معاہدوں پر دستخط کیے۔پی آئی ٹی بی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف جبکہ دی لرننگ ہب گوجرانوالہ کی جانب سے پرنسپل ثنا اجمل اور سٹی کالج ملتان کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر وحید احمد نے معاہدوں پر دستخط کیے۔  اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی کا ای روزگار 2.0 پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر خواندہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے نوجوان سٹرکچرڈ کورسز اور ہینڈز آن ٹریننگ سے مستفید ہوسکیں گے۔

مزیدخبریں