لاہور( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا 27اکتوبر کو بھارتی فاشزم کی مذمت اور جموں و کشمیر پر ناجائز غاصبانہ قبضہ کیخلاف پورے ملک میں یوم سیاہ بنایا جائے گا۔ صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر کی صدارت میں قرارداد منظور کہا جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ریاست کی مسلم شناخت کو تحلیل کرنے کی حکمت عملی پر تشویش کا اظہار کیا۔امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم جاری ابتک لاکھوں افراد جماعت اسلامی کے ممبر بن چکے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الد انصاری ایڈووکیٹ نے کہا وزیر اعظم مذمتوں سے آگے بڑھ کر آزاد فلسطین ریاست کیلئے عملی اقدامات کریں۔
جموں و کشمیر پر ناجائز غاصبانہ قبضہ کیخلاف ملک میں یوم سیاہ بنایا جائیگا:لیاقت بلوچ
Oct 25, 2024